Urdu Bible Studies
اسٹڈی گائیڈ سبق کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کلک کریں۔
سے کھولیں۔ Adobe Acrobat Reader پھر اِسے
ڈاؤن لوڈ کریں۔ Adobe Acrobat Reader شروع کرنے سے پہلے


کیا آپ کی ازدواجی زندگی ناخوش اور ادھوری ہے؟ 17 بنیادی کلیدوں کا یہ بائبل مُقدّس کا مطالعہ آپ کی اور آپ کےجیون ساتھی کی حتمی، دیرپا کامیابی کے لیے دوبارہ متحرک اور حوصلہ افزائی کرے گا۔

شیطان کہاں سے آیا؟ کیا وہ آسمان پر فرشتہ تھا؟ وہ کیونکر گرا اور شیطان کیسے بن گیا؟ کیا خُدا نے لوسیفر کو تخلیق کیا اور اگر اَیسا ہے تو کیوں؟

اپنے مُردہ رشتہ داروں سے بات کرنے کی تدبیریں نہ بنائیں۔ اِس کے بجائے اِس بائبل مُقدّس کے مطالعہ میں غوطہ لگائیں، جو اَب تک کہے جانے والے سب سے بڑے جھوٹ کو بے نقاب کرتاہے— کہ مُردے کہاں ہیں؟

یسُوع اپنے لوگوں کو آسمانی گھر میں اپنے ساتھ لے جانے کے لیے جلال کے ساتھ زمین پر واپس آئے گا۔

دس احکام پتھر پر کیوں لکھے گئے ہیں؟ کیا احکام میں تبدیلی کی گئی ہے؟ کیا ہم اب بھی شریعت کے تابع ہیں؟ کیا فضل شریعت کو منسُوخ کرتا ہے؟

بائبل مُقدّس کے اِس چشم کشاہ مطالعہ میں مخالف ِ مسیح کے بارے میں تمام حقائق حاصل کریں۔ جانیں کہ اَب آپ کو شیطان کے آخری وقت کے سب سے طاقتور دھوکے کو شکست دینے کے لیے کیا کرنا ہے!

کیا آپ اُداس، تھکے ہوئے، مسلسل بیمار ہیں؟ بائبل مُقدّس کے پاس آپ کے میڈیکل بلوں کا حل ہے! اور بائبل مُقدّس میں مرقوم صحت کے یہ راز شاید آپ کی زندگی کو بچا سکیں۔

اِسے مت چھوڑیں: بائبل مُقدّس میں سب سے زیادہ عظیم الشان 1,000 سال ابھی باقی ہیں۔ کیا آپ اُس عرصہ کے دوران زندہ رہو گے؟ اِس واضح بائبل مُقدّس کے مطالعہ میں اپنے مستقبل کو تلاش کریں۔

جہنم پر کون حکمرانی کرتا ہے؟ کیا اِس وقت جہنم میں لوگ ہیں؟ جہنم کیسی ہے اور کتنی بڑی ہے؟ کیا خُدا نے شیطان کو جہنم کی آگ کا داروغہ ٹھہرایا ہے ؟

انتباہ: شیطان نہیں چاہتا کہ آپ کو معلوم ہو! حِیوان کی چھاپ کوئی مائیکرو چپ یا ٹیٹو نہیں ہے۔ لیکن جو سچ صحیفے آپ کو اس کے بارے میں سکھاتے ہیں وہ آپ کی زندگی بچا سکتا ہے۔

کیا آپ بائبل مُقدّس میں مرقوم آخری عدالت سے خوفزدہ ہیں؟ یا کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ محض ایک دھوکہ ہے؟ معلوم کریں کہ عدالت کیوں سب سے اہم سچائی ہے جسے آپ کبھی سیکھیں گے۔

کیا بائبل مُقدّس میں مَقدِس—پرانا، غیر متعلقہ، بیکار ہے؟ یہ صرف یہودیوں کے لیے نہیں ہے۔آج ہی اپنی ابدی نجات کی غیر معروف کلید سے پردہ اٹھائیں!

مسیح کی دلہن پوری بائبل مُقدّس میں نمایاں دکھائی دیتی ہے اور مکاشفہ کی آخری وقت کی پیشینگوئیوں میں اُس کا ایک اہم کردار ہے۔ یہ پاکیزہ عورت کون ہے؟

بابل کے نام سے مشہور کسبی “سرخ لباس میں ملبُوس فاحشہ” کو ظاہر کرتا ہے، جس کی مکاشفہ 17 میں تصویر کشی کی گئی تھی۔

دکھاتا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ بائبل مُقدّس کی پیشین گوئیوں کے ساتھ کہاں پُورا اُترتا ہے؟

آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ بہت دُور جا چکے ہیں؟ اُن نشانیوں کو دریافت کریں جو روح القدس چھوڑ ی ہیں۔ اور وہ اہم سچائی جو آپ کو ہمیشہ کے لیے کھو جانے سے بچا سکتی ہے۔

جب آپ واقعی خُدا سے مُحبّت کرتے ہیں تو آپ کی زندگی میں کیا ہوتا ہے؟ اس متاثر کن، زندگی کو بدل دینے والے بائبل مُقدّس کے مطالعے میں اُس خُدا کے ساتھ مُحبّت کرنے کے بارے میں جانیں جو آپ سے پیار کرتا ہے!